سیرت مصطفیٰﷺ

:مصنف کاتعارف

علامہ سید ہاشم معروف حسنی ۱۹۱۹ء میں جنوبی لبنان کے شہر صور (Tyre) کے ایک گاؤں جناتا میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ایک مذہبی اور ادبی گھرانے سے تھا۔

آپ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں اپنے زمانے کے نابغہ روزگار فقہاء آیت اللہ العظمیٰ سید حسین حمامی ، آیت اللہ العظمیٰ سید محسن حکیم طباطبائی ، آیت اللہ العظمیٰآقا سید جمال گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین کاشف الغطاء سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لبنان واپس آئے اور وہاں فقہ جعفری کی شرعی عدالت میں جج مقرر ہوگئے۔

آپ تاریخ اسلام اور ائمہ اہلبیت علیہم السلام کی سیرت کے ایک ماہر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ آپ نے مکتب تشیع کی تبلیغ اور دفاع کے لیے بے مثال تحقیقی کام کئے اور بین التشیع والتصوف اورالشیعہ بین الاشاعرہ والمعتزلہ  جیسی معرکۃ الآراء کتابیں لکھیں۔

            علامہ سید ہاشم معروف کی دیگر کتابوں کے نام یہ ہیں :

)۱(المبادی ء العامۃ للفقہ الـجعفری       )۲(نظریۃالعقد فی الفقہ الـجعفری

(۳)الشیعۃ بین الاشاعرہ والمعتزلۃ         (۴)ولایۃ القاضیفی الفقہ الاسلامی

(۵)المسؤولیۃ الـجزائیۃ             (۶)الموضوعات فی الآثار والاخبار

(۷)دراسات فی الکافی للکلینی والصحیح للبخاری (۸)سیرۃ المصطفیٰ

(۹)بین التشیع والتصوف                                          (۱۰)     تاریـخ الفقہ الـجعفری

(۱۱) عقیدۃ الشیعۃ الامامیۃ

            ان میں سے علامہ صاحب کیآخری چار کتابیں اردو زبان میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔

:کتاب کاتعارف

            سیرت مصطفیٰ ﷺ علامہ سید ہاشم معروف کی عربی کتاب سیرۃ المصطفیٰﷺ کا اردو ترجمہ ہے۔

             سیرت کی اس کتاب میں ظہور اسلام سے پہلے کے عربوں، قریشیوں اور ان کے حلیفوں کا اور اس زمانے کے ان واقعات کا بیان شامل ہے جو کعبہ وغیرہ سے متعلق تھے۔ اسی پس منظر میں حضرت رسول اکرم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے لے کر آپؐ کے دربار الٰہی میں بلالئے جانے تک کی سیرت طیبہ کو پیش کیا گیا ہے اور اس میں وہ مراحل پیش کئے گئے ہیں جن سے آپ اپنے بچپن اور جوانی میں نیز کارتبلیغ کے دوران گزرے جس کی ابتدا مکہ معظمہ میں ہوئی اورجس کو بعدمیں جنگوں اور غزوات سے سابقہ رہا۔ ساتھ ہی ساتھ وہ واقعات بھی بیان کئے گئے ہیں جو کارتبلیغ کے دوران پیش آتے رہے۔اس کتاب میں نبیٔ محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے ’’خارجی پہلوئوں‘‘ کا خاص طورپر مطالعہ کیا گیاہے اور ان بعض حقائق کو نمایاں کیا گیاہے جن کو بیشتر سیرت نگاروں نے نظرانداز کیا ہے۔ اس تمام عمل میں مستند ترین، اسلامی اور غیراسلامی کتابوں پر انحصار کیا گیاہے۔

            اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ جو کچھ لکھا جائے اور جن حالات و واقعات کا جائزہ پیش کیا جائے وہ جانبداری اور غیر ضروری امور سے مبرا ہوں۔ پیغمبر اسلام ﷺکی تاریخ کے حوالے سے بلا شبہ یہ ایک جامع اور شاہکار کتاب ہے۔امید ہے کہ قارئین اس کتاب سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ ان شاءاللہ